اردو

urdu

By

Published : Jun 15, 2020, 8:51 PM IST

ETV Bharat / state

بھارت۔بھوٹان سرحد پر اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط

بوڈولینڈ ٹیریٹوریل کونسل کے مجوزہ انتخابات سے قبل بھاری فوج اور آسام پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بھارت۔بھوٹان سرحد کے قریب ضلع چیرانگ میں اسلحہ و گولہ بارود کے بڑا ذخیرہ کو ضبط کیا ہے۔

Huge cache of arms, ammunition recovered from Indo-Bhutan border
بھارت۔بھوٹان سرحد پر اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط

بھارتی فوج اور آسام پولیس کی بھارت۔بھوٹان سرحد پر کی گئی کاروائی کی اطلاع دیتے ہوئے چیرانگ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اطلاع موصول ہونے کے بعد کاروائی کی گئی۔

بھارت۔بھوٹان سرحد پر اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط

ضبط کئے گئے اسلحہ و گولہ بارود کے ذخیرہ میں 7 پستول، تین ریوالور، 192 دستی بم، اے کے سیریز رائفل کے کارتوس و دیگر دھماکو اسلحہ شامل ہیں۔

بھارت۔بھوٹان سرحد پر اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط

اسلحہ و بارود منتقلی کی اطلاع ملنے کے بعد گذشتہ 12 دنوں سے بھارت۔بھوٹان سرحد پر تلاشی مہم جاری تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اسلحہ و گولہ بارود کو زمین کے نیچے دفن کیا گیا تھا لیکن آرمی کے سرچ میٹل ڈیٹکٹر کا استعمال کرتے ہوئے اسلحہ کے ذخیرہ کا پتہ لگایا گیا۔

بھارت۔بھوٹان سرحد پر اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط

قبل ازیں بھارتی آئین کی چھٹویں شیڈول کے مطابق بوڈولینڈ ٹیریٹوریل کونسل کے انتخابات اپریل میں منعقد ہونے والے تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

بھارت۔بھوٹان سرحد پر اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط

ABOUT THE AUTHOR

...view details