اردو

urdu

ETV Bharat / state

پون ہنس کے پائلٹ کا لائسنس معطل - آسام کے گوہاٹی میں 24 جولائی کو تربیتی پرواز

آسام کے گوہاٹی میں 24 جولائی کو تربیتی پرواز کے دوران ہوئے ہیلی کاپٹر حادثہ کے سلسلہ میں پائلٹ کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے۔

پون ہنس کے پائلٹ کا لائسنس معطل

By

Published : Sep 18, 2019, 10:30 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:19 AM IST

سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ 'پائلٹ بھانو جوہری ہیلی کاپٹر اتارنے سے پہلے لینڈنگ گیئر کو نیچے رکھنے کے لیے یقینی بنانے میں ناکام رہے۔ اس طرح انہوں نے ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار دو لوگوں کی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ کیا'۔

آرڈر میں کہاگیا ہے کہ کیپٹن جوہری کا لائسنس 24جولائی سے تین ماہ کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ”مودی حکومت کے سو دن سیاہ قانون مسلط کرنے کے لیے یاد کیے جائیں گے”

واضح رہے کہ یہ ہیلی کاپٹر پون ہنس کا تھا۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا تھا۔ جس وقت حادثہ ہوا اس وقت کیپٹن جوہری کیساتھ فرسٹ آفیسر کیپٹن بھارت گپتا تھے۔ یہ ایک تربیتی پرواز تھا۔

گوہاٹی کے رن وے نمبر 2 پراترنے سے پہلے پائلٹ ٹیم کے افراد نے لینڈنگ چیک لسٹ کا عمل مکمل نہیں کیا اور لینڈنگ گیئر نیچے نہیں کیے گئے تھے۔ اس وجہ سے ہیلی کاپٹر کا نچلا حصہ رن وے کی سطح سے ٹکرا گیا اور ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 3:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details