اردو

urdu

ETV Bharat / state

مجاہد آزادی کے اہل خانہ کا نام این آر سی سے خارج - آسام

ریاست آسام کی جانب سے جاری کی گئی نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کی حتمی فہرست سے مجاہد آزادی سچندر ناتھ بھٹاچاریہ کے کنبے کا نام خارج کردیا گیا ہے۔

مجاہد آزادی کے اہل خانہ

By

Published : Sep 1, 2019, 8:40 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:33 AM IST

گذشتہ روز ریاست آسام میں این آر سی کی حتمی فہرست جاری کی گئی جس میں ریاست کے 19 لاکھ افراد کا نام خارج کر دیا گیا۔

مجاہد آزادی کے اہل خانہ، ویڈیو

این آر سی فہرست میں ایک جانب جہاں ارکان اسمبلی کے نام غائب ہیں تو دوسری جانب مجاہد آزادی سچندر ناتھ بھٹا چاریہ (جن کا تعلق ریاست آسام کے ضلع گولاگھاٹ کے سروپاتھر سے ہے) کے خاندان کے کئی افراد کا نام این آر سی فہرست میں نہیں ہے۔

سچندر ناتھ بھٹا چاریہ کو سنہ 1972 میں آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی نے تمرا پتر اعزاز سے نوازا تھا جبکہ سنہ 1997 میں آسام کے وزیراعلی پرفل کمار مناہتا نے بھی تمرا پتر کے اعزاز سے نوازا تھا۔

سچندر ناتھ بھٹا چاریہ کے بیٹے، بہو اور پوتے پوتیوں کے نام این آر سی فہرست سے خارج کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے سنہ 1955، سنہ 1956 اور سنہ 1971 کے دستاویزات بھی مہیا کیے تھے۔

واضح رہے کہ بھٹا چاریہ بطور استاد بھی اپنی خدمات انجام دے چکے تھے جبکہ حکومت کی جانب سے انہیں اس کی پینشن بھی ملتی تھی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details