ریاست آسام کے وزیر صحت ڈاکٹر ہیمنت بسوا شرما نے بتایا کہ دہلی کے نظام الدین مركز میں منعقد تبلیغی جماعت میں شامل ہو کر آئے چار لوگوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
آسام: کورونا وائرس کے چار نئے معاملے سامنے آئے
آسام میں کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے چار نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اب 20 ہو گئی ہے۔
آسام میں کورونا وائرس کے چار نئے معاملے سامنے آئے
ان میں سے تین شخص نالباڑی کے رہنے والے ہیں جبکہ چوتھا جنوبی سالماڑا کا رہنے والا ہے۔ اس سے پہلے ریاست میں جن 16 لوگوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی، وہ سب بھی دہلی کے نظام الدین مركز میں تبلیغی جماعت میں شامل ہو کر لوٹے تھے۔