گوہاٹی:پولیس نے آسام کے کامروپ ضلع میں ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے چار ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ اسپیشل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) جی پی سنگھ نے کہا کہ ممنوعہ گروپ پی ایف آئی کے چار ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت نذر اسلام، رفیق الاسلام، حفیظ الرحمن اور سیف الاسلام کے طور پر ہوئی ہے، جو کامروپ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ PFI Members Arrested in Assam
انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو پی ایف آئی کے 25 لیڈروں اور کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ جس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں ریاست بھر سے تنظیم کے گرفتار ارکان کی کل تعداد 36 ہو گئی ہے۔ ان گرفتاریوں کے ساتھ اب تک گرفتار پی ایف آئی کارکنوں کی کل تعداد 40 ہو گئی ہے۔