اردو

urdu

گوہاٹی: راہل گاندھی درشن کیلئے کاماکیہ مندر پہنچے

By

Published : Mar 31, 2021, 2:14 PM IST

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی آج کاموروپ اور نلبری ضلع میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی کاماکیہ مندر پہنچے جہاں انہوں نے پوجا کی اور دیوی کا آشرواد لیا۔

Rahul Gandhi in Kamakhya Devi
راہل گاندھی درشن کیلئے کاماکیہ مندر پہنچے

راہل گاندھی آج کاموروپ اور نلبری ضلع میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی کاماکیہ مندر پہنچے، جہاں انہوں نے پوجا کی اور دیوی کا آشرواد لیا۔

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی آسام اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے لئے آسام پہنچ گئے۔ اس دوران راہل گاندھی دو جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے کاماکیہ کے مندر کا دورہ کیا اور دیوی کا آشرواد لیا۔

ذرائع کے مطابق راہل نے یہاں دو جلسوں سے خطاب کیا۔ منگل کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آسام کے لوگ سمجھ چکے ہیں کہ جملے اور انقلاب کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مرکزی حکومت نے چائے کے باغبانوں سمیت لاکھوں مزدوروں کے آنسو پونچھنے کے لئے کیا کیا؟ جملہ اور پراگتی کا ایک دوسرے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ عوام اس کو سمجھ چکے ہیں۔

آسام اسمبلی انتخابات کے لئے تین مراحل میں ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 27 مارچ کو مکمل ہوچکا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ووٹنگ یکم اپریل کو ہوگی اور تیسرا مرحلہ 6 اپریل کو ہوگا۔

کاماکیہ مندر میں پوجا کے بعد کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ "کانگریس پارٹی نے پانچ گارنٹیز دی ہیں۔ یہ ہمارے انتخاب کے بنیادی ایشوز ہیں۔''

انہوں نے کہا کہ 'ہم بی جے پی نہیں ہیں، ہم نے چھتیس گڑھ، پنجاب، کرناٹک میں کہا تھا کہ قرض معاف کر دیا جائے گا۔'

کانگریس نے آسام کے عوام سے اقتدار میں آنے کے لئے پانچ وعدے کیے ہیں جنہیں پانچ گارنٹیز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

پہلی گارنٹی ۔ شہریت ترمیمی قانون، دوسری - 200 یونٹ مفت بجلی، تیسری- 2000 روپے گھریلو خواتین کے لئے ماہانہ، چوتھی - کم از کم اجرت 365 روپے اور پانچویں - پانچ لاکھ نوکریاں۔ اسی دوران کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ہم آسام، احترام اور ترقی کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details