اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sikkim Flood سکم میں بادل پھٹنے سے فوج کے تئیس جوان لاپتہ، سرچ آپریشن جاری - شمالی سکم میں شدید سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہےَ

چنگ تھانگ ڈیم سے پانی چھوڑنے سے شمالی سکم میں شدید سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہےَ۔ وزارت دفاع کے مطابق اس سیلاب میں 23 فوجی اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔ فوج ان جوانوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔ Chungthang dam water release

23 Armymen missing in flashflood triggered by cloudburst in Sikkim
23 Armymen missing in flashflood triggered by cloudburst in Sikkim

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 10:00 AM IST

گنگٹوک:شمالی سکم میں لوناک جھیل پر اچانک بادل پھٹنے سے دریائے تیستا کے کنارے سیلاب کی وجہ سے فوج کے 23 جوان لاپتہ ہو گئے ہیں۔ چنگ تھانگ ڈیم سے پانی چھوڑنے سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مہیندر راوت نے بتایا کہ شمالی سکم میں لوناک جھیل پر اچانک بادل پھٹنے کی وجہ سے وادی لاچن میں تیستا ندی میں اچانک سیلاب آگیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وادی کے ساتھ کچھ ادارے بھی متاثر ہوئے ہیں اور تفصیلات کی تصدیق کی جارہی ہے۔ راوت نے کہا کہ چنگ تھانگ ڈیم سے پانی چھوڑنے سے پانی کی سطح میں اچانک 20-15 فٹ تک اضافہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:لیبیا میں سیلاب کے باعث چونسٹھ فلسطینی جاں بحق

پانی بڑھنے کی وجہ سے سنگتم کے قریب باردانگ میں کھڑی کی گئی فوج کی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔ فوج کے تقریباً 23 اہلکار مبینہ طور پر لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کچھ گاڑیاں بھی کیچڑ کے نیچے دب گئی ہیں۔ اس سے قبل سکم کے ناتھولا علاقے میں اپریل 2023 کو برفانی تودہ گرنے سے 6 سیاح ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 11 زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو ریاست کے دارالحکومت گنگٹوک کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وہیں چھ لوگوں نے قریب کے فوجی ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔ جن میں چار مرد، ایک عورت اور ایک بچہ شامل تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details