اردو

urdu

ETV Bharat / state

Five Month Old Boy Tortured by Father باپ ہی بنا ظالم،  معصوم بچے کا ہاتھ اور پیر فیکچر - الکیش گوسوامی پولیس حراست میں

گوہاٹی میں باپ کی جانب سے پانچ مہینے کے اپنے ہی بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ جس تشدد سے بچے کی دونوں ٹانگیں اور ایک ہاتھ فیکچر ہوگیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 5, 2023, 9:05 AM IST

گوہاٹی: ریاست آسام کے گوہاٹی میں پانچ مہینے کے ایک بچے کو باپ نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ باپ کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والا بچہ گوہاٹی میڈیکل کالج میں زیر علاج ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ شہر کے کاہلی پاڑہ علاقے کی جرنلسٹ کالونی میں پیش آیا۔ بچے پر وحشیانہ تشدد کرنے والا الکیش گوسوامی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق الکیش گوسوامی نے اپنے پانچ مہینے کے بچے پر تشدد کیا جس کے بعد بچے کے دونوں ٹانگیں اور ایک ہاتھ فیکچر ہوگیا۔

اس واقعہ سے معصوم بچے کی ماں ناواقف تھی، یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ دراصل بچہ جمعرات کی رات بہت زیادہ رو رہا تھا جس کی وجہ سے بچے کے گھر کے اطراف میں رہنے والی ایک خاتون کو کچھ شبہ ہوا اور کچھ لوگ وہاں جمع ہوگئے اور پھر بچے کو گوہاٹی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹر نے بچے کا معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ بچے کی دونوں ٹانگیں اور ایک ہاتھ فریکچر ہوگیا ہے۔

اس دوران جمعہ کی شام مقامی لوگوں نے بچے کے والد سے پوچھ گچھ کی۔ الکیش گوسوامی نے پوچھ گچھ کے دوران اپنے بچے پر تشدد کرنے کا اعتراف کیا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے الکیش گوسوامی کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ الکیش گوسوامی کاہلی پاڑہ میں جرنلسٹ کالونی میں کرایہ کے مکان پے رہتا ہے۔ لیکن یہ بات ابھی سامنے نہیں آئی کہ اس نے اپنے بیٹے پر اس طرح وحشیانہ تشدد کرکے اسے قتل کرنے پر کس نے اکسایا، اس پورے واقعہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : BJP Panchayat Chief Arrested سی پی آئی ایم لیڈر کا قتل کرنے کے الزام میں بی جے پی رہنما گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details