اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arrested For Manipulating Land Records زمینی ریکارڈ میں جعلسازی کے الزام میں سرکاری افسران سمیت پانچ گرفتار

منی پور کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کلے کھونگسائی نے اتوار کو بتایا کہ اہم ملزم چندیل ضلع کے ڈپٹی کمشنر محمد نسیم الدین کو بھی اتوار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 5 persons arrested in land scam case in Thoubal

گرفتار
گرفتار

By

Published : Sep 12, 2022, 9:34 AM IST

منی پور پولیس نے زمین کے ریکارڈ میں جعلسازی اور ہیرا پھیری اور 35 فرضی اراضی لیز جاری کرنے کے الزام میں سینئر سرکاری افسران سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

منی پور کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کلے کھونگسائی نے اتوار کو بتایا کہ اہم ملزم چندیل ضلع کے ڈپٹی کمشنر محمد نسیم الدین کو بھی اتوار کو گرفتار کیا گیا تھا۔

5 persons arrested in land scam case in Thoubal

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے سب ڈویژنل افسر (ایس ڈی او) شیجالیمبی کے مطابق 17-چاوبوک شیٹ نمبر چار کے اراضی ریکارڈ میں دھاندلی کی گئی تھی اور زمین کی جعلی لیز جاری کی گئی تھی۔ تحقیقات کے دوران لیلونگ شانتی پور کے ٹی نپاماچا سنگھ (ریٹائرڈ ایس کے)، لیلونگ بازار کے شاہ داؤد (معطل شدہ ایل اے ایس کے)، لیلونگ کالیکھونگ ماکھونگ کے محمد علاؤالدین خان (منڈول) اور کچھ دوسرے اس گڑبڑ میں ملوث پائے گئے۔

مزید پڑھیں:Gang OF Smugglers Arrested کشی نگر میں منشیات کے ساتھ 2اسمگلر گرفتار

تحقیقات سے پتہ چلا کہ کیامگی مسلم آوانگ لیکائی کے محمد نسیم الدین نے جعلی دستاویزات جاری کئے تھے، جو اس وقت ایس کے ایرونگ چیسبا کے انچارج تھے۔ جب یہ معاملہ سامنے آیا تو وہ چندیل کے ایس ڈی سی کے طور پر تعینات تھے اور گرفتاری سے بچ رہے تھے۔ لیکن بالآخر پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی اور وہ زمین کے ریکارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں بھی ملوث پائے گئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details