محکمہ صحت کے سکریٹری ڈاکٹر پیمپا تشیرنگ نے بتایا کہ یہ شخص ہائی بلڈ پریشر، اسہال اور ذیابیطس میں بھی مبتلا تھا۔
انہیں رات کے وقت ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور آج صبح آئی سی یو میں اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ گنگٹوک میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ ہدایات کے مطابق اس کی آخری رسومات انجام دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے یہ پہلی موت ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کا ایک اور غیر مصدقہ معاملہ سامنے آیا ہے۔