اردو

urdu

ETV Bharat / state

منی پور میں کورونا انفکشن سے پہلی موت - coronavirus death in manipur

ریاست منی پور میں کورونا وائرس سے موت کا پہلا معاملہ درج کیا گیا۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Jul 29, 2020, 7:37 PM IST

یہاں کے رمس اسپتال میں آج کھونگجوم کے رہائشی ایک 56 سالہ مریض کی موت ہوگئی۔

متوفی گڈنی اور ہائی بلڈ پریشرمیں مبتلا تھا اور 26 جولائی کو اس کے کووڈ-19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

منی پور میں کورونا انفکشن کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر 23 جولائی سے مکمل لاک ڈاون ہے۔

لوگوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے متعدد مقامات پر سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سکریٹریٹ،رمس،جے این آئی ایم ایس ،محکمہ تعمیرات عامہ اور شہر کے کئی دیگر اہم مقامات پر مہلک وائرس کے معاملے درج کیے گیے ہیں۔

ڈاکٹروں اور سیمی میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی کے بعد گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:بچہ مزدوری اور اسمگلنگ میں اضافہ ہونے کا امکان

ریاست میں کورونا انفکشن کے اب تک 2317 معاملے درج کیے گیے ہیں،جن میں سے 1615 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ریاست میں اس وقت کورونا کے 702 سرگرم معاملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details