اگرتلہ: مغربی تریپورہ کی ایک ریونیو عدالت نے ہفتہ کو تریپورہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ٹی آئی ڈی سی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے دفتر کو زمین کے حصول کے معاوضے سے متعلق عدالت کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سیل کر دیا۔Tripura Revenue Court Attaches TIDC Office
ٹی آئی ڈی سی کے صدر ٹنکو رائے، تریپورہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری ہیں اور وہ بدعنوانی کے کئی معاملوں میں ملزم ہیں، جن میں گزشتہ چار سالوں میں رسمی کارروائیوں کو مکمل کیے بغیر زمین کے سودے اور بی جے پی اور مختلف سرکاری محکموں کے پوسٹرز اور ہورڈنگز کی چھپائی شامل ہے۔ صنعت اور کامرس ڈپارٹمنٹ کے خصوصی سکریٹری، ابھیشیک چندرا نے بتایاکہ ’’گوتم کمار داس اور دیگر 4.79 کروڑ روپے کے زمین کے معاوضے سے متعلق ایک معاملے میں عدالت نے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے دفاتر کو سیل کر دیا ہے۔'
سال 2019 میں ایک ٹرائل کورٹ نے ٹی آئی ڈی سی کو معاوضے کی ادائیگی میں قصوروار پائے جانے کے بعد معاوضے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ٹی آئی ڈی سی کو 20 اگست تک واجبات ادا کرنے کے لیے ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں ناکام ہونے کی صورت میں اسے محکمہ کی جائیدادیں قرق کرنے کو کہا گیا تھا۔