نئی دہلی:آسام پولیس کے ذریعے گرفتار کیے گئے گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی کو ضمانت ملنے کے بعد انہیں افسران پر حملے کے الزام میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ پیر کو کوکراجھار عدالت نے میوانی کی ضمانت کی عرضی قبول کر لی تھی۔ اس کی جانکاری جگنیش میوانی کے وکیل انگشومن بورا نے دی تھی Assam court grants bail to Jignesh Mevani۔
21 اپریل کو آسام پولیس نے گجرات کے وڈگام سے کانگریس رکن اسمبلی جگنیش میوانی کو گرفتار کیا تھا۔ گجرات کے ایک سرکردہ دلت رہنما میوانی کے خلاف آسام کے کوکراجھار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ ایف آئی آر میں، آئی پی سی کی دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش)، 153 (اے) (دو برادریوں کے خلاف دشمنی کو فروغ دینا)، 295 (اے) اور 504 اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق میوانی نے مبینہ طور پر ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی "گوڈسے کو بھگوان مانتے ہیں"۔