اردو

urdu

By

Published : May 3, 2020, 8:58 AM IST

ETV Bharat / state

آسام میں سوائن فلو کی تصدیق

بھارتی ریاست آسام کے سواروں میں افریقی سوائن فلو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

بھارتی ریاست آسام کے سواروں میں افریقی سوائن فلو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے
بھارتی ریاست آسام کے سواروں میں افریقی سوائن فلو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے

ریاست آسام کے مویشی پروری اور ویٹرنری وزیر اتل بورا نے یہاں سوائن فلو ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مسٹر بورا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'قومی اعلی سکیورٹی ویٹرنری انسٹی ٹیوٹ، بھوپال، میں بھیجے گئے نمونوں نے افریقی سوائن فلو ہونے کی تصدیق کی ہے، ادارے نے کل مرکز کو رپورٹ بھیجی تھی اور اسے کل دیر رات ہمارے پاس بھیج دی گئی تھی'۔

بھارتی ریاست آسام کے سواروں میں افریقی سوائن فلو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ 'اس سے پہلے بھارت میں افریقی سوائن فلو کا کوئی معاملہ نہیں تھا، ہمیں شبہ ہے کہ اس غیر ملکی وائرس نے اروناچل پردیش سے ہماری ریاست میں داخلہ لیا ہے کیونکہ سووروں کی پہلی مشتبہ موت اروناچل پردیش کا ایک سرحدی شہر جونائی میں ہوئی تھی'۔

مسٹر بورا نے کہا کہ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکومت کو مشورہ دینے کے لیے ایک اعلیٰ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ سوور پروری سے وابستہ لوگوں کا مفاد حکومت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اس صورت حال سے نمٹنے اور تجاویز کے لیے سور کسانوں کی تنظیموں کے ساتھ کل ایک میٹنگ بلائی گئی ہے۔

مسٹر بورا نے کہا کہ ریاست کو اس صورت حال پر کنٹرول کے لیے مرکز کے پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری ہے اور ان تجاویز کو اس طرح عمل میں لے آئے گا، تاکہ سور کسانوں کو کم سے کم نقصان ہو۔

سووروں کی اجتماعی موت کی پہلی رپورٹ آنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے شمالی اور مشرقی حصوں کے کئی اضلاع میں سووروں کی فروخت اور نقل و حرکت پر پابندی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details