آسام کے شہر گوہاٹی میں صبح 9 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک کرفیو ہٹادیا گیا ہے، پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل کو منظوری دینے کے بعد آسام اور سبھی شمال مشرقی ریاستوں میں ہڑتال اور پر تشدد مظاہرے جا ری ہیں۔
اس سے پہلے انتظامیہ نے دلبروگھا مونسیپل ایریا میں غیر موعینہ کرفیو نافذ کیا تھا، جس کے بعد گزرے کل 5 گھنٹے کے لیے کرفیو میں ڈھیل دی گئی تھی۔ اس دوران 'آسو' یونین نے پرزور مظاہرے بھی کیے تھے۔