نئی دہلی:آرمڈ فورس اسپیشل پاور ایکٹ (AFSPA) اکثر اس میں شامل دفعات کے لیے تنازعات میں رہا ہے۔ شمال مشرق میں سول سوسائٹیز اور پریشر گروپس نے افسپا کو 'سخت' قرار دیتے ہوئے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے۔حالانکہ حکومت امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے دفاع میں بات کرتی ہے ۔اب مرکزی حکومت نے اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کے کچھ حصوں میں مزید چھ مہینوں کے لیے ناگالینڈ اور اروناچل پردیش کے کچھ حصوں میں افسپا کی مدت میں توسیع کردی ہے۔وزارت داخلہ نے اس معاملے کے حوالے سے دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ مرکز نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق جو علاقہ چین اور میانمار سے متصل ہیں اور بنیادی طور پر ناگالینڈ میں مقیم این ایس سی این دھڑوں کی زیر زمین سرگرمیوں سے متاثر ہیں جن کے کیڈر ان دونوں ریاستوں میں سرگرم ہیں وہاں افسپا میں توسیع کی گئی ہے۔
پہلے گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ 1958 کے سیکشن 3 کے ذریعے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ناگالینڈ کے آٹھ اضلاع اور دیگر پانچ اضلاع کے 21 پولیس اسٹیشنوں کو حساس علاقے قرار دیتی ہے۔یہاں افسپا کی مدت میں 1 اپریل 2023 سے چھ ماہ کیلئے توسیع کی گئی ہے۔ ایک اور نوٹیفکیشن میں، مرکزی حکومت نے آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ، 1958 کے سیکشن 3 کے ذریعے حاصل کردہ اختیارات کے استعمال کرتے ہوئے اروناچل پردیش میں ترپ، چانگلانگ اور لونگ ڈنگ اضلاع کا اعلان کیا ہے۔