آسام اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے منگل کو یہاں انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ کی پولنگ سات دسمبر کو اور دوسرے اور آخری مرحلہ کا الیکشن دس دسمبر کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 12دسمبر کو ہوگی۔
بوڈولینڈ کا الیکشن دو مرحلوں میں سات اور دس دسمبر کو - کورونا وبا کی وجہ سے انتخابات ملتوی
کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملتوی کئے گئے بوڈولینڈ ٹیری ٹوریل کونسل (بی ٹی سی) کے انتخابات اب دسمبر میں دو مرحلوں میں سات اور دس دسمبر کوہوں گے۔
بوڈولینڈ کا الیکشن دو مرحلوں میں سات اور دس دسمبر کو
بی ٹی سی کی تمام چالیس سیٹوں کے لئے یہ الیکشن ہوگا۔ پہلے یہ الیکشن اپریل میں ہونے والا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اس درمیان تیوا سوائت شاسی کونسل کے انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ الیکشن ایک مرحلہ میں 17دسمبر کو ہوگا اور ووٹوں کی گنتی 19دسمبر کو ہوگی۔