یہ امتحانات 18 مئی سے شروع ہونے تھے لیکن ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافے کے پیش نظر اسے ملتوی کر دیا گيا تھا جسے اب منسوخ کر دیا گيا ہے۔
دریں اثناء سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) اور متعدد ریاستی بورڈ پہلے ہی امتحانات منسوخ کر چکے ہیں۔ جس کے بعد ٹی بی ایس ای پر امتحان منسوخ کرنے کا دباؤ ڈالا جارہا تھا۔
ریاستی حکومت نے بورڈ کے امتحانات کے 47 ہزار سے زیادہ امیدواروں کی اسکریننگ کے لئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں ماہرین تعلیم، اعلی عہدیداروں، صحت کے ماہرین اور ماہرین نفسیات شامل تھے۔