اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے رام مادھو - اسمبلی وار

آسام میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو جمعہ کو یہاں 100 دنوں کی انتخابی مہم کی باضابطہ شروعات کریں گے۔

bjp general secretary ram madhav
فائل

By

Published : Sep 3, 2020, 9:48 PM IST

مادھو ریاستی یونٹ کی نوتشکیل شدہ ایگزیکٹو کی میٹنگ میں شامل ہوں گے اور انتخابی مہم کے منصوبے کے مفصل خاکہ سے آگاہ کریں گے۔

مرکزی وزیراسمرتی ایرانی اور پارٹی کے سینئر لیڈر بی ایل سنتوش بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسکیم کے تحت اگلے 100 دن پوری ریاست میں چھ ہزار اسٹرانگ روم قائم کئے جائیں گے اور اسمبلی وار ووٹرز کے اندازے کے بعد ایک بی جے پی کارکن کو 80 ووٹرز سے رابطہ کی ذمہ داری دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

فیس بک نے بی جے پی رکن اسمبلی کا اکاؤنٹ بند کیا

پارٹی کارکن ایک مخصوص اسمبلی حلقہ میں ممکنہ امیدواروں کے بارے میں فیڈ بیک دیں گے اور اس کی بنیاد پر اہل امیدار کو ٹکٹ تقسیم کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details