بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کے روز آسام کی قانون ساز اسمبلی میں رنگیہ سے منتخب ہونے والے بھابیش کلیتا کو پارٹی کی ریاستی اکائی کی کمان سونپی ہے۔
پارٹی کی ایک ریلیز کے مطابق بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے رنجیت کمار داس کی جگہ بھاپیش کلیتا کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ریاست کی نئی حکومت میں رنجیت کمار داس کو پنچایت اور دیہی ترقیات کا وزیر بنایا گیا ہے۔