امپھال: منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے ریاستی فورسز پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وفد جلد ہی دہلی جا کر مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کرے گا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کرے گا۔ وزیر اعلی کا یہ بیان ہفتہ کو تینگنوپال ضلع کے سرحدی قصبے مورہ میں ایک حملے میں ریاستی پولیس کے پانچ کمانڈوز کے زخمی ہونے کے بعد آیا ہے۔ حملے کے فوری بعد پانچ کمانڈوز کو امپھال لے جایا گیا اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
منی پور وزیراعلی بیرن سنگھ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "حالیہ دنوں میں ریاستی افواج کے خلاف متعدد حملے قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔ جب کہ ریاستی اور مرکزی سیکورٹی فورسز صورت حال پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل ہیں، سیکورٹی فورسز ان عناصر سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اور جامع انداز اپنائیں، جو ریاست منی پور کو غیر مستحکم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔