وزیرداخلہ امت شاہ کے ذریعے پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل پیش کئے جانے پر ملک کے متعدد حصوں میں مسلسل احتجاج جاری ہے اس دوران آسام میں بھی بھائیروب ڈیکا نامی طالب علم آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
آسام: احتجاج کے دوران طالب علم زخمی - narendra modi
ریاست آسام کے موری گاؤں ضلع میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے دوران ایک طالب علم جل گیا تاہم اس کے ساتھیوں کی بر وقت مدد سے اسے بچالیا گیا۔
احتجاج کے دوران طالب علم زخمی
احتجاج میں طلباء وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور آسام کے وزیراعلی سربانندا سونوال کا پتلا جلا رہے تھے اسی دوران ایک طالب علم آگ کی لپیٹ میں آگیا تا ہم اس کے ساتھیوں نے فوری طور پر آگ بجھا کر اس کی جان بچائی۔