گوہاٹی، آسام: آسام پولیس نے آل انڈیا یوتھ کانگریس کے صدر سری نواس بی وی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سری نواس کو جانچ کے لیے آسام آنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سری نواس کو آسام پولیس نے حال ہی میں پارٹی سے نکالی گئی کانگریس لیڈر انگکیتا دتہ کی شکایت کی بنیاد پر درج کیے گئے ایک کیس کے تناظر میں نوٹس جاری کیا ہے۔ تاہم، سرینواس کی ابھی تک گرفتاری کا امکان نہیں ہے۔ خیال رہے کہ انگکیتا دتہ نے یوتھ کانگریس کے قومی صدر سری نواس بی وی کے خلاف جسمانی اور ذہنی اذیت کا الزام لگاتے ہوئے 19 اپریل کو دیسپور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی، گوہاٹی پولیس کی پانچ رکنی ٹیم ہفتہ کو اے ڈی جی پی میتری ڈیکا کی قیادت میں کرناٹک کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
ایسٹ گوہاٹی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس میتری ڈیکا کے ذریعہ سری نواس کو جاری کردہ نوٹس میں، سری نواس کو 2 مئی کو صبح 11 بجے ڈسپور پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ سی ایم ہمنتا کے ٹویٹ پر ردعمل کیا، ''آسام پولیس قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔ وہ فی الحال ایک خاتون کانگریس کارکن کی طرف سے آئی پی سی کی دفعہ 354 کے تحت ملزم کے خلاف درج مقدمہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی میں خواتین کارکنوں کے لیے محفوظ ماحول کی کمی کے لیے مجھ پر الزام لگانا ناانصافی ہے۔ براہ کرم ملزم کو قانونی عمل میں تعاون کرنے کا مشورہ دیں۔''