اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام: رکن اسمبلی روپ جیوتی کرمی کانگرس پارٹی سے برطرف - anti-party activities

آسام کانگریس میں بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ پارٹی نے آج ماریانی اسمبلی کی نشست سے رکن اسمبلی روپ جیوتی کرمی کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں برطرف کردیا گیا۔

روپ جیوتی کرمی
روپ جیوتی کرمی

By

Published : Jun 18, 2021, 5:46 PM IST

آسام کانگریس کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ کرمی کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے منظوری دے دی ہے۔

دریں اثنا ، مسٹرکرمی نے دن میں اسمبلی اسپیکر وشوجیت ڈیماری کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ سونپ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کانگریس چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا۔ امکان ہے کہ وہ جلد ہی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوں گے۔

ریاستی کانگریس کے صدر رپن بورا کی جانب سے جاری ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ ’’ رکن اسمبلی کرمی کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے لئے انڈین نیشنل کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے برطرف دیا گیا ہے۔ اسے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی منظوری حاصل ہے۔

اسپیکر کو اپنا استعفیٰ سونپنے کے بعد ، مسٹر کرمی نے اعلان کیا کہ وہبی جے پی میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 21 جون کو لکھم پور میں منعقدہ ایک تقریب میں بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

دریں اثنا ، راجیہ سبھا ممبر مسٹر بورا نے کرمی کے بی جے پی میں شمولیت کے فیصلے کے تناظر میں اپنے حلقے کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فوراً ہی مریانی اسمبلی حلقہ کا دورہ کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اے پی سی سی کے بیان کے مطابق ’’کمیٹی حلقے کا دورہ کرے گی اور کانگریس کے بی سی سی ، ایم سی سی ، پنچایت نمائندوں وغیرہ کے افسران اور کانگریس کارکنوں سے بات چیت کرے گی تاکہ حلقے میں پارٹی کارکنوں کے حوصلے بڑھائے جاسکیں‘‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details