اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام کو جنوری-جولائی کے درمیان ٹیکہ کاری کے لئے تیار رہنے کی ہدایت - ایک ہی برانڈ کی ویکسین

مرکزی حکومت نے آسام سے آئندہ سال جنوری سے جولائی کے درمیان کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی ٹیکہ کاری کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔

Assam instructed to be ready for Covid vaccination between January-July
آسام کو جنوری-جولائی کے درمیان ٹیکہ کاری کے لئے تیار رہنے کی ہدایت

By

Published : Oct 13, 2020, 6:49 PM IST

آسام میں منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران اطلاع دیتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر ہمنت بِسوا شرما نے کہا کہ مرکز کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں میں کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری کے عمل پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'مرکز نے ہمیں آئندہ سال جنوری اور جولائی کے درمیان ٹیکہ کاری کے پروگراموں کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے'۔

بسوا شرما نے کہا کہ مرکز کو چھ سے سات ذرائع سے ویکسین ملنے کی امید ہے اور یہ کہ ملک میں ایک ہی برانڈ کی ویکسین نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قطرے پلانے کے لیے کورونا واریئرس اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details