گوہاٹی: آسام حکومت Government of Assam نے عید الاضحی کے حوالے سے ریاستی محکمہ داخلہ نے ضلع کمشنروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو خصوصی فوری ہدایات جاری کی ہے، جس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر گائے، اونٹ اور دیگر جانوروں کی غیر قانونی ذبح کو روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ Assam Govt on Sacrificial animals اس کے علاوہ انہوں نے عید کے نام پر اینیمل ٹرانسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔
ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت ہند نے پہلے ہی اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو ہدایات جاری کر دی تھی۔ آسام حکومت نے 4 جولائی 2013 کو ضلع کمشنروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کو لکھے ایک خط میں اس سلسلے میں بچھڑوں، اونٹوں اور دیگر جانوروں کے غیر قانونی قربانی کو روکنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اس لیے ضروری ہے کہ بقرعید کے نام پر جانوروں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔