گوہاٹی:نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے آسام کے گولپارہ اور بونگائیگاؤں ضلع سے چار مشتبہ افراد کو دوبارہ گرفتار کیا جنہیں عدالت نے کچھ دن پہلے ضمانت دی تھی۔ گرفتار افراد کی شناخت عبدالسبحان، جلال الدین، عبدالسبحان اور حفیظ الرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔ گولپارہ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وی وی راکیش ریڈی نے فون پر اے این آئی کو بتایا کہ این آئی اے نے جمعہ کی رات گولپارہ ضلع کے مختلف حصوں سے تین افراد کو گرفتار کیا جنہیں عدالت نے کچھ دن پہلے ضمانت دی تھی۔
Four Suspected Re-Arrested این آئی اے نے چار مشتبہ افراد کو دوبارہ گرفتار کیا - اسام میں چار مشتبہ افراد گرفتار
ریاست اسام سے این آئی اے نے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مشتبہ افراد پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ چند دنوں قبل عدالت نے ان افراد کو ضمانت دی تھی۔
وی وی راکیش ریڈی نے کہا کہ اس سے قبل عبدالسبحان، جلال الدین اور عبدالسبحان کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور چند روز قبل انہیں عدالت نے ضمانت دے دی تھی۔ انہیں مٹیا پولیس اسٹیشن، مورنوئی پولیس اسٹیشن اور گولپارہ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقوں سے دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری طرف این آئی اے نے ایک اور شخص حفیظ الرحمن کو بونگائیگاؤں ضلع کے جوگیگھوپا علاقے سے دوبارہ گرفتار کیا۔ بونگائیگاؤں ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سوپنیل ڈیکا نے کہا کہ پہلے حفیظ الرحمن کو ضمانت دی گئی تھی اور این آئی اے نے جمعہ کی رات این آئی اے کیس کے سلسلے میں انہیں دوبارہ گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل این آئی اے نے اے کیو آئی ایس اور انصار اللہ بنگلہ ٹیم (اے بی ٹی) کے سلسلے میں این آئی اے گوہاٹی میں دو کیس درج کیے تھے۔