اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام سیلاب: چار اضلاع سب سے زیادہ متاثر

شمال مشرقی ریاست آسام کے چار اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں لوگوں کے گھر بہہ گئے ہیں اور ان کی فصلیں تباہ ہوکر رہ گئی ہیں۔

آسام میں سیلاب کے سبب پیدا شدہ صورت حال
آسام میں سیلاب کے سبب پیدا شدہ صورت حال

By

Published : Aug 10, 2020, 9:07 AM IST

Updated : Aug 10, 2020, 10:26 AM IST

آسام کے چار اضلاع دھیماجی، بکسا، لکھیمپور اور موری گاؤں پوری طرح سے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں لیکن آج صبح تک کسی کی بھی موت درج نہیں کی گئی ہے۔

دس اگست تک ان چار اضلاع میں 8 ہزار 456 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس تعلق سے آسام ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے سبب اب بھی یہاں کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

چار اضلاع سب سے زیادہ متاثر

واضح رہے کہ ریاست آسام کے صرف ان چار اضلاع میں کل 4 ہزار 156 ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور اس قدرتی آفت کے سبب اب تک 110 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ اس دوران زمین کھسکنے کے واقعات سے 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

آسام میں راحت رسانی کا کام جاری ہے لیکن یہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے جس کا بروقت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

Last Updated : Aug 10, 2020, 10:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details