اردو

urdu

ڈیبرو گڑھ میں کرفیو میں ڈھیل

By

Published : Dec 15, 2019, 9:36 AM IST

شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف شدید احتجاج کو دیکھتے ہوئے آسام کے ڈیبرو گڑھ میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا، حالات معمول پرہونے کی وجہ سے آج کرفیو میں صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ڈھیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈیبرو گڑھ میں کرفیو میں ڈھیل
ڈیبرو گڑھ میں کرفیو میں ڈھیل

بدھ کے روز پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل 2019 کی منظوری کے بعد ڈیبرو گڑھ سمیت آسام کے متعدد مقامات پر مظاہرے شروع ہوگئے اور جمعرات کو صدرجمہوریہ کی منظوری کے بعد اسے قانون کا درجہ حاصل ہوگیا۔

حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آسام میں سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی 26 نفری کوتعینات کیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت ہندو ، عیسائی ، سکھ ، بدھ اور زتشتی برادری کے پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے مذہبی ظلم کے شکار ہونے سے فرار ہونے ہوئے اور جو 31 دسمبر ، 2014 کو یا اس سے قبل بھارت میں داخل ہوئے تھے، ان پناہ گزینوں کو بھارتی شہریت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details