آسام میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں اور یہاں متاثرین کا اعداد وشمار ایک لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد تین سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔
آسام میں کورونا کے 2179 نئے معاملے درج - متاثرین کی تعداد
آسام میں کورونا وائرس کا قہرجاری ہے، متاثرین کی تعداد 96771 ہوگئی ہے۔
![آسام میں کورونا کے 2179 نئے معاملے درج آسام میں کورونا کے 2179 نئے معاملے درج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8588469-173-8588469-1598599151306.jpg)
آسام میں کورونا کے 2179 نئے معاملے درج
سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2179 نئے معاملے کے ساتھ ریاست میں متاثرین کی تعداد 96771 ہوگئی۔ اس دوران 19 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہاں اب تک 274 مریضوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔