گوہاٹی: گزشتہ کئی دنوں سے آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے درمیان جنگ جاری ہے۔ دونوں ٹوئٹر پر پوسٹ کر کے ایک دوسرے پر نکتہ چینی کر رہے ہیں۔ پیر کو ہیمنت سرما نے کیجریوال پر الزام لگایا ہے کہ وہ صرف دوسری ریاستوں کا مذاق اڑانا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ملک میں علاقائی عدم مساوات کے خاتمے کے لیے ایک انوکھی تجویز بھی دی ہے۔ انہوں نے ملک میں پانچ قومی دارالحکومت بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
ہیمنت بسوا سرما نے پیر کو ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرکے اروند کیجریوال پر تنقید کی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال بات چیت میں مصروف ہیں۔ انہیں دوسری ریاستوں کا مذاق اڑانے کی عادت ہے۔ میرا خیال یہ ہے کہ ہمیں غریب ریاستوں کا مذاق اڑانے کے بجائے عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ کیا ہم متوازن ترقی کے لیے بھارت کے پانچ دارالحکومتوں پر غور کرسکتے ہیں، ہر زون میں ایک ؟