اردو

urdu

ETV Bharat / state

Assam Cabinet Reshuffle 2022: آسام کابینہ میں ردوبدل، دو نئے چہرے شامل - Assam Cabinet Reshuffle 2022

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما کی قیادت والی بی جےپی حکومت میں پہلی بار ردو بدل کیا گیا ہے۔ کابینہ میں دو نئے چہرے جینت برووا اور نندیتا گرلوسا کو شامل کیا گیا ہے۔ Assam Cabinet Reshuffle 2022

آسام کابینہ میں ردوبدل، دو نئے چہرے شامل
آسام کابینہ میں ردوبدل، دو نئے چہرے شامل

By

Published : Jun 9, 2022, 10:31 PM IST

گوہاٹی: آسام کے وزیراعلی ہمنت بسوا سرما نے جمعرات کو دو نئے چہروں کو اپنے کابینہ میں شامل کیا ہے، کابینہ میں جینت برووا اور نندیتا گرلوسا کو شامل کیا گیا ہے اور کئی دیگر وزرا کے محکموں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ریاست میں ہمنت بسوا سرما کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) حکومت میں پہلی بار ردو بدل کیا گیا ہے۔ سرما نے پچھلے سال دس مئی کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ Assam Cabinet Reshuffle 2022

نومنتخب وزیر جینت ملا برووا کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ، مہارت، روزگار اور آنٹر پرینیور شپ محکمے اور سیاحت محکمہ دیا گیا ہے۔ وہیں نندیتا گرلوسا کو بجلی محکمہ، کو آپریٹو، کان کنی اور معدنیات کا محکمہ اور گھریلو، قبائلی مذہب اور ثقافت کا محکمہ دیا گیا ہے۔ Assam CM Himanta Biswa Sarma inducts two ministers in cabinet

مزید پڑھیں:

اسی دوران کئی وزرا کے درمیان بڑے ردوبدل میں چندر موہن پٹوری کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے ہٹاکر محکمہ جنگلات سونپا گیا ہے۔ جبکہ پریمل سوکھابیدھ کو جنگلات اور ماحولیات کے وزیر سے ہٹاکر محکمہ ٹرانسپورٹ دیا گیا ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details