گوہاٹی، آسام کے وزیر اعلی سرواند سونووال نے ہفتہ کو کورونا وائرس کووڈ۔19' کی وجہ سے دوسری ریاستوں میں پھنسے ریاست کے لوگوں کو لے کر مہاراشٹر، گجرات، آندھرا پردیش، کیرالہ، راجستھان اور کرناٹک کے وزرائے اعلی سے فون پر بات کی اور ان سے ان کے یہاں پھنسے ہوئے ریاست کے لوگوں کو محفوظ رکھنے کی گزارش کی۔
سونووال نے آسام کے پھنسے لوگوں کے لیے دیگر وزیر اعلی سے بات کی
سونووال نے دوسری ریاستو.ں میں پھنسے آسام کے لوگوں کے سلسلے میں کئی وزرائے اعلی سے بات کی
سونووال نے آسام کے پھنسے لوگوں کے لیے دیگر وزیر اعلی سے بات کی
سونوال نے وزرائے اعلی سے ان کے یہاں پھنسے ہوئے آسام کے لوگوں کو کھانے کی اشیاء، رہائش اور سیکورٹی مہیا کرانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا، ”اگر آپ اپنے متعلقہ ضلع انتظامیہ کو آسام کے پیشہ ور افراد، تعلیمی، طبی اور دیگر ضروری کاموں سے گئے اور وہاں پھنسے لوگوں کی محفوظ رکھنے کے لئے ہدایات دیتے ہیں، تو میں آپ کا شکر گزار رہوں گا“۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بغیر مقامی انتظامیہ کی مدد کے ملک کی دوسری ریاستوں میں پھنسے لوگوں کی مدد نہیں کر سکتی۔
Last Updated : Apr 19, 2020, 8:45 AM IST