اردو

urdu

ETV Bharat / state

اروناچل پردیش میں کورونا کے تیسرے معاملے کی شناخت - وزیراعلی پیما کھانڈو

کورونا وائرس سے متاثر ایک اور شخص کی شناخت کے ساتھ ہی ریاست اروناچل پردیش میں متاثرین کی تعداد اب تین ہوگئی ہے۔

اروناچل پردیش میں کورونا کے تیسرے معاملے کی شناخت
اروناچل پردیش میں کورونا کے تیسرے معاملے کی شناخت

By

Published : May 28, 2020, 6:55 PM IST

Updated : May 28, 2020, 7:10 PM IST

ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ایک اور شخص کی شناخت ہوئی ہے، جب کہ دو افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

ریاست کے ہیلتھ سکریٹری پی پرتیبن کا کہنا ہے کہ چنئی سے آنے والے شخص کی بدھ کے روز کورونا جانچ کی گئی جس میں وہ پازیٹیو پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ شخص قرنطینہ مرکز میں تھا لیکن پازیٹیو پائے جانے کے بعد اسے کووڈ کیئر سینٹر میں منتقل کردیا گیا۔

اس دوران ریاست کےوزیراعلی پیما کھانڈونے سوشل میڈیا پر لکھا ’’ایک اور شخص بدھ کی رات کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ مریض کو قرنطینہ مرکز سے کووڈ۔ 19 کیئر سینٹڑمیں منتقل کردیا گیا ہے‘‘۔

Last Updated : May 28, 2020, 7:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details