اسٹیٹ ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بلیٹن کے مطابق سب سے زیادہ نئے معاملات کیپٹل کامپلیکس سے سامنے آئے، جہاں 103 معاملات درج کئے گئے۔ اس کے بعد توانگ سے 67 اور نمسائی سے 64 معاملے درج کئے گئے۔ ان میں سے 140 کے علاوہ کسی بھی مریض میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں۔
اروناچل میں کورونا سے 111 اموات - etv bharat news
اروناچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 497 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 26317 ہوگئی ہے اور مزید دومریضوں کی موت ہونے سے اموات کا اعداد و شمار 111 پہنچ گیا ہے۔
اروناچل میں کورونا سے اموات کی تعداد 111 پہنچی
بلیٹن کے مطابق اس دوران مزید دو مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد 111 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 333 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22352 ہوگئی ہے۔
یو این آئی