ریاست سکم کے شمالی سکم میں 18 رکنی برف کلیئرنس گروپ کے دو فوجی جوان برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز شمالی سکم کے پہاڑی لوگنک لا علاقے میں برفانی تودے میں لیفٹیننٹ کرنل اور ایک فوجی ہلاک ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم صبح ساڑھے گیارہ بجے مگوتھنگ کے قریب برف صاف کر رہی تھی۔
حکام کی اطلاع کے مطابق ' 18 رکنی گروپ کے دو جوان برفانی تودہ کی زد میں آ گئے۔'
ایک سینئر آرمی آفیسر نے بتایا کہ '14 مئی کو شمالی سکم میں برف ہٹانے کے دوران ہی برف کلیئرنس پارٹی برفانی تودہ کی زد میں آگئی تھی۔'
انہوں نے کہا کہ 'ریسکیو ٹیم کی کوششوں کے باوجود ایک افسر لیفٹیننٹ کرنل رابرٹ ٹی اے اور سیر سپالا راؤ کو نہیں بچایا جا سکا۔ دونوں جوان برف کے نیچے پھنس گئے تھے۔'