آل آسام اسٹوڈنٹس یونین (آسو) نے آج شام پانچ بجے کے بعد اپنی تحریک روک دی۔ آسام کے ڈبروگڑھ اور تنسوكيا سمیت اہم شہروں میں جہاں احتجاجی مظاہرے نے بھیانک شکل اختیار کرلی تھی آج وہ پرسکون رہا۔ گوہاٹی میں صبح نو بجے سے شام چار بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی اور ڈبروگڑھ شہر میں صبح آٹھ بجے سے شام دو بجے تک کرفیو میں ڈھیل دی گئی۔ تنسوكيا، گولاگھاٹ ، چرائی دیوو میں رات کا کرفیو جاری رہے گا جبکہ جورهاٹ میں کرفیو رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک لگایا گیا۔ فوج اور آسام رائفلز حالات کو معمول پر لانے کے لئے انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں۔
آسام: صورت حال میں بہتری، انٹرنیٹ سروس پر پابندی برقرار - آسام میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ
آسام میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ اب سست پڑنے لگے ہیں اور ہفتہ کو گزشتہ 12 گھنٹوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے جس سے صورت حال میں بہتری ہونے لگی ہے۔ ریاست میں اگرچہ پیر تک انٹرنیٹ خدمات پرپابندی جاری رہے گی۔
آسام میں صورت حال میں بہتری، انٹرنیٹ سروس پر پابندی برقرار
سونت پور کے ڈپٹی کمشنر منبندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ ضلع کےتیزپور اور ڈھیكيا جولی پولیس تھانہ علاقوں میں غیر معینہ مدت کے کرفیو میں بھی صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کی ڈھیل دی گئی۔