اردو

urdu

ETV Bharat / state

FIR Registered Against Nupur Sharma: آسام کے سابق وزیر نے نُپور شرما اور نوین جندال کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

آسام کے گوہاٹی میں سابق وزیر نے نُپور شرما اور نوین جندال کے خلاف درج ایف آئی آر کرائی ہے۔ سابق وزیر کی جانب سے سیاست دانوں کے خلاف تعزیرات ہند کی سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کو کہا گیا ہے۔ An FIR has Been Registered Against Nupur Sharma and Naveen Jindal in Assam

سابق وزیر نے نُپور شرما اور نوین جندال کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر
سابق وزیر نے نُپور شرما اور نوین جندال کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

By

Published : Jun 15, 2022, 2:19 PM IST

سابق وزیر نے نُپور شرما اور نوین جندال کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

گوہاٹی، آسام: آسام کے سابق وزیر عطاء الرحمان مزار بھوئیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے معطل لیڈر نُپور شرما اور نوین کمار جندال کے خلاف مسلم کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ کٹیگورہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ سابق ایم ایل اے نے پولیس سے ان سیاست دانوں کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کو کہا ہے۔

مسٹر مزاربھوئیا نے کہا ’’ان دو لوگوں نے جان بوجھ کر سماج میں ایک خاص کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ان کے خلاف ملک کے موجودہ قانون کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایک قومی ٹیلی ویژن چینل پر بحث کے دوران نُپور شرما نے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا جس کے بعد ان سے پارٹی کی بنیادی رکنیت چھین لی گئی تھی۔ اس معاملے پر ہندوستان سمیت دنیا کے کئی مسلم ممالک میں تشدد پھوٹ پڑا۔

ابھی کچھ دن پہلے ہی آسام کے کاچھر ضلع میں نُپور شرما کے پتلے جلائے گئے تھے۔ بگڑتے ہوئے ماحول کو دیکھتے ہوئے ریاستی انتظامیہ نے وادی بارک کے تمام اضلاع میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details