اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amit Shah Assam Visit: امت شاہ نے آسام میں ہند-بنگلہ دیش سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا - ہند-بنگلہ دیش سرحد پر سیکورٹی صورتحال

امت شاہ آسام کے تین روزہ دورے پر اتوار کی رات دیر گوہاٹی پہنچے اور وزیر اعلیٰ ہمینت وشوا شرما اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر سینئر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ Amit Shah Assam Visit

امت شاہ نے آسام میں ہند-بنگلہ دیش سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
امت شاہ نے آسام میں ہند-بنگلہ دیش سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

By

Published : May 9, 2022, 11:02 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز آسام کے منکاچر سیکٹر میں ہند-بنگلہ دیش سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ Amit Shah Assam Visit شاہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرحدی سیکٹر پہنچے اور دیوی کامکھیا کے مندر میں درشن کیے۔ وزیر داخلہ کی موجودگی میں سرحدی علاقے میں فلیگ مارچ کیا گیا۔سرحدی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے بارڈر سیکورٹی فورس کے سینئر افسران سے بات چیت کی۔ سرحدی علاقوں میں رہنے والے مقامی لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Rahul Gandhi on Rupee Fall: معیشت سنبھالیں، سرخیاں نہیں، راہل گاندھی کا وزیر اعظم کو مشورہ

شاہ آسام کے تین روزہ دورے پر اتوار کی رات دیر گوہاٹی پہنچے اور وزیر اعلیٰ ہمانتا وشوا شرما اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر سینئر لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ وہ آسام میں بی جے پی کی زیرقیادت دوسری حکومت کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔وہ تامول پور ضلع کے کیلینچی میں سنٹرل آرمڈ پیرا ملٹری فورس (سی اے پی ایف) کے لیے سینووسٹو-II (سنٹرل ورکشاپ اینڈ اسٹور) کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔شاہ بعد میں شام کو کامروپ ضلع کے امینگاؤں میں مردم شماری کے دفتر اور گوہاٹی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں سپر اسپیشلٹی کارڈیوتھوریسک اینڈ نیورو سائنسز سینٹر کا افتتاح کریں گے۔وہ منگل کو گوہاٹی میں ایک تقریب میں آسام پولیس کو 'پریزیڈنٹس کلر ' پیش کریں گے اور فورس کے افسران اور اہلکاروں سے بات چیت بھی کریں گے۔ اس کے بعد وہ شرما کی قیادت والی حکومت کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details