اردو

urdu

ETV Bharat / state

انسپکٹر حسین کی موت پر امت شاہ کا اظہار تعزیت - مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر محمد اکرام حسین

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر محمد اکرام حسین کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Amit Shah expressing grief over the death of Inspector Hussain
انسپکٹر حسین کی موت پر امت شاہ کا دکھ کا اظہار

By

Published : Apr 29, 2020, 9:41 AM IST

مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے پچپن سالہ انسپکٹر حسین کا کورونا وائرس کی وجہ سے منگل کے روز انتقال ہوگیا۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے حسین کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ٹوئٹ کرکے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک کی خدمت اور داخلی سلامتی کے لیے ان کا تعاون ہم سب اہل وطنوں کو ترغیب دیتا ہے‘‘۔

وزیر داخلہ نے لکھا کہ ’’کورونا انفیکشن سے لڑ رہے سب انسپکٹر اکرام حسین کے انتقال کی اطلاع سے کافی غمگین ہوں۔ وہ آخری وقت تک کورونا وبا سے بہادری کے ساتھ لڑتے رہے۔ ملک کی خدمت اور داخلہ سکیورٹی کے لئے ان کا تعاون ہم سبھی اہل وطنوں کو ترغیب دیتا رہے گا‘‘۔

انہوں نے لکھا ’’میں نے پرسوں ہی سب انسپکٹر کے اہل خانہ سے فون پر بات کرکے ان کا حال چال معلوم کیا تھا۔ ملک کے ایک بہادر جوان کو کھونا ہم سب کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں ان کے گھروالوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک اور مرکزی حکومت ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔

اس سے قبل سی آر پی ایف نے اطلاع دی تھی کہ فورس کے ایک جوان ، جنہیں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس مثبت پایا گیا تھا اور دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل تھے، ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details