اردو

urdu

ETV Bharat / state

Assam Minister on Madrasas سبھی ریاستیں مبینہ جہادی سرگرمیوں میں ملوث مدارس کے خلاف سخت کارروائی کریں، آسام کے وزیر - آسام اردو نیوز

آسام کے وزیر پیوش ہزاریکہ نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ آسام میں مبینہ جہادی سرگرمیوں میں ملوث مدارس کو منہدم کیا گیا ہے۔ ایسا ہی قدم دوسری ریاستوں کو اٹھانا چاہیے۔ Assam Minister on actions against madrasas

Etv Bharatسبھی ریاستیں مبینہ جہادی سرگرمیوں میں ملوث مدارس کے خلاف سخت کارروائی کریں، آسام کے وزیر
سبھی ریاستیں مبینہ جہادی سرگرمیوں میں ملوث مدارس کے خلاف سخت کارروائی کریں، آسام کے وزیر

By

Published : Sep 10, 2022, 11:07 PM IST

دہلی: ریاست آسام کے ریاستی وزیر پیوش ہزاریکا نے کہا کہ آسام حکومت نے مبینہ جہادی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے والے مدارس کو منہدم کرنے کا جو قدم اٹھایا ہے، اسی طرح بھارت کی دیگر ریاستوں کو بھی مدارس کے خلاف سخت قدم اٹھانا چاہیے۔ Assam Minister on actions against madrasas

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی ریاستوں کو ایسے مدارس کو منہدم کرنے کی پہل کرنا چاہیے جو شدت پسندوں کو پناہ دینے کا کام کرتے ہیں۔ ہمیں جہاد کو پھیلانے والے مدارس کو روکنا چاہیے۔ واضح رہے کہ آسام حکومت نے گزشتہ دنوں انصاراللہ بنگلہ ٹیم کے اراکین کی گرفتاری کے بعد ان مدارس کو منہدم کردیا جہاں ان لوگوں کو پناہ دی گئی تھی۔

گزشتہ کچھ مہینوں میں آسام میں سیکورٹی ایجنسیوں 37 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، یہ لوگ بالواسطہ یا بلاواسطہ اے کیو آئی ایس اور اے بی ٹی کے ممبر پائے گئے تھے۔گرفتار کیے گئے لوگوں میں ایک مسجد کے امام اور کچھ مدارس کے استاذ بھی شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: Madrassa Demolished by Villagers in Assam آسام میں گاؤں کے لوگوں نے مدرسہ منہدم کردیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details