بدرالدین اجمل نے کہا کہ 'وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے آئے لوگوں کو واپس بھیجیں گے۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب تک کتنے بنگلہ دیشیوں کو واپس بھیجا؟ میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ یہ بتائیں کہ پچھلے 5 سالوں میں کیا 100 بنگلہ دیشیوں کو بھیجا گیا ہے۔'
ساتھ ہی انہوں نے جیت سے متعلق سوال پر کہا کہ پہلے مرحلے میں 30 سے 32 سیٹیں ہماری آ رہی ہیں اور دوسرا مرحلہ ہمارا ایریا ہی ہے۔ اس لیے بی جے پی کے بڑھنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔