اردو

urdu

ETV Bharat / state

Don’t Sacrifice Cows on Eid: ہندوؤں کے جذبات کا خیال رکھیں، گائے کی قربانی نہ کریں، بدرالدین اجمل - badruddin ajmal on eid al adha

آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ ' (AIUDF) کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گائے کی قربانی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ Don’t Sacrifice Cows on Eid

AIUDF chief appeals to Muslims to not sacrifice cows on Eid
ہندوں کے جذبات کا خیال رکھیں، گائے کی قربانی نہ کریں، اجمل

By

Published : Jul 4, 2022, 10:09 PM IST

سلچر: جمعیت علما آسام کے صدر و آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ AIUDF کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل Badruddin Ajmal نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گائے کی قربانی نہ کرنے کی اپیل کی Don’t Sacrifice Cows on Eid۔ انہوں نے کہا کہ 'گائے کے علاوہ دیگر جانور ہیں جن کی قربانی کی جا سکتی ہے۔ انہوں کہا کہ 'ہمارے مذہب میں کسی انسان دل آزاری منع ہے۔ جس کام سے کسی کو تکلیف ہو ایسا کام نہیں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'عید الاضحی میں گائے کی قربانی ضروری یا لازمی نہیں اس کے علاوہ پانچ چھ جانور ہے جس کی قربانی کی جاسکتی ہے۔'

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے ملک میں ایک بڑی آبادی گائے کو پوجتی ہے، اس لیے مسلمان گائے کی قربانی بالکل نہ کریں، دیگر جانور کی قربانی کریں اللہ آپ کی قربانی کو قبول کرنے والا ہے۔'

انہوں نے اپنے بیان میں دارالعلوم کی اپیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'دینا کا سب سے بڑا اسلامی ادارہ دارالعلوم دیوبند گذشتہ دو برس سے گائے کی قربانی نہ دینے کی اپیل کررہا ہے، ہم اسی اپیل کو دہرا رہے ہیں۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details