اردو

urdu

By

Published : Jan 2, 2020, 8:47 PM IST

ETV Bharat / state

اگاتھا سنگما کے مودی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان

نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کی لیڈر اور لوک سبھا رکن پارلیمنٹ اگاتھا سنگما کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت میں وزیر مملکت کے طور پر شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔

اگاتھا سنگما کے مودی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان
اگاتھا سنگما کے مودی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان

وزیر اعظم نریندر مودی جنوری کے آخری ہفتے میں اپنی کابینہ میں توسیع کر سکتے ہیں ۔

تیس مئی 2019 کو اپنی دوسری مدت کا ر شروع کرنے کے بعد سے مودی حکومت نے اپنی کابینہ میں توسیع نہیں کی ہے، تین مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہ چکی محترمہ سنگما مرکزی وزیر کرن رجیجو اور رامیشور تیلی کے بعد شمال مشرقی ریاستوں سے آنے والی تیسری وزیر بن سکتی ہیں ۔

اگاتھا سنگما کے مودی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان

محترمہ سنگما سے مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کے سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے اسے محض افواہ قرار دیا ۔

سابق لوک سبھا اسپیکر پی اے سنگما کی چھوٹی بیٹی اگاتھا سنگما نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں میگھالیہ کے سابق وزیر اعلی مکل سنگما کو ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی ۔

محترمہ اگاتھا میگھالیہ کے وزیر اعلی كونارڈ کے سنگما کی چھوٹی بہن ہیں ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details