آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کا کہنا ہے کہ ریاست میں سال 2016 سے اب تک مختلف تنظیموں کے کم از کم 3،439 شدت پسندوں نے خود سپردگی کی ہے اور ریاستی حکومت الفا سمیت 11 مختلف شدت پسند تنظیموں کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔
سرما نے ریاستی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چھ جولائی تک 1،306 اسلحہ، 20،722 مختلف اقسام کے گولہ بارود، 89بم، 599 گرینیڈ اور 121.72 کیلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد کئے گئے ہیں۔ جب کہ خود سپردگی کرنے والے شرپسندوں کی پاس سے 748 اسلحہ اور 19،299 گولہ بارود جمع کئے گئے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام اور نیشنل ڈیمو کریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ تنظیموں پرپابندی عائد ہے۔ جب کہ کامتاپور لبریشن آرگنائزیشن بھی متحرک ہے۔