مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 139 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
نئے مریضوں میں سے 113 پڈوچیری علاقے میں، تین کرائیکل علاقے میں اور 23 یانم علاقے میں ملے ہيں۔
مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 139 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور چار لوگوں کی موت ہوئی ہے ریاست میں فی الحال، زیر علاج مریضوں کی تعداد 1055 ہے، تاہم کورونا وائرس سے متاثرہ 72 افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا ہے، 40 کو زیپمار میں، ایک کووڈ کیئر سینٹر (سی سی سی) میں، تین کو کرائیکل سرکاری ہسپتال میں اور 23 کو یانم سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
اس عرصے کے دوران 78 مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد مختلف ہسپتالز سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
عالمی وبا کوروناوائرس کا پھیلاؤ روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے، اسی ضمن میں پڈوچیری میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 139 نئے کی تصدیق ہوئی ہے فی الحال گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 514 زیپمار میں 288 سی سی سی میں 150 کرائیکل جی ایچ میں 42 اور یانم جی ایچ میں 59 اور ماہے جی ایچ میں دو افراد زیر علاج ہیں۔
ریاست میں کورونا وائرس سے کل 2654 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے صحتیاب ہونے کے بعد 1561 افراد کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، جبکہ 38 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور 1055 افراد ہسپتالز میں زیر علاج ہیں۔