اردو

urdu

By

Published : Dec 10, 2019, 10:02 AM IST

ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی بل کے خلاف 11 گھنٹے بند کا اعلان

شہریت ترمیمی بل کو لوک سبھا میں اکثریت کے ساتھ پاس کردیا گیا ہے جس کے خلاف شمال مشرق ریاستوں کے طلبا کی تنظیموں نے 11 گھنٹے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آج صبح 5 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔

شہریت بل کے خلاف آج شمال مشرق میں 11 گھنٹے کا بند
شہریت بل کے خلاف آج شمال مشرق میں 11 گھنٹے کا بند

نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جسے دیگر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ طلبا اس بل کے خلاف آج شام 4 بجے تک شٹ ڈاؤن کا مشاہدہ کریں گے۔

شہریت بل کے خلاف آج شمال مشرق میں 11 گھنٹے کا بند

آسام ، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم اور تریپورہ میں سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔

اس بل سے ارونا چل پردیش، ناگا لینڈ اور میزورم کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے جبکہ آسام، تریپورہ اور میگھالیہ کی شمال مشرقی ریاستوں کے قبائلی علاقوں پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

آسام میں پوری آبادی کی شہریت کے دستاویزات کی جانچ کے بعد انیس لاکھ ساٹھ ہزار باشندوں کو شہریت کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان میں غالباً اکثریت بنگالی بولنے والے باشندوں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details