مچھلی پٹنم کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کو لکھے گئےایک خط میں مختص کردہ رقم کو سی یم ریلیف فنڈ میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
کورونا وائرس کے خاتمہ کےلیے آندھراپردیش کے رکن پارلیمنٹ کا اقدام - وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی
وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بالاشوری نے اپنے لوکل ایئریا فنڈ میں سے چار کروڑ روپئے کورونا وائرس کی روک تھام کےلیے کئے جارہے اقدامات کےلیے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کورونا وائرس کے خاتمہ کےلیے آندھراپردیش کے رکن پارلیمنٹ کا اقدام
انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں میں کورونا وائرس سے لڑنے کےلیے میں اپنے ایم پی ایل اے ڈی فنڈ میں سے چار کروڑ روپئے سی ایم ریلیف فنڈ میں دینے چاہتا ہوں۔
بالا شوری نے لیٹر میں وزیراعلیٰ سے خواہش ظاہرکی کہ رقم کو کورونا وائرس کے خاتمہ کےلیے استعمال کریں۔ وزیراعلیٰ کو لکھے گئے خط کو میڈیا کےلیے جاری کیا گیا۔