آندھراپردیش کے وجیانگرم ضلع میں وائی ایس آر کانگریس کے ایک ایم ایل اے کورونا مثبت پائے گئے۔
وائی ایس آر کانگریس کے ایم ایل اے کورونا مثبت - corona pandemic in telangana
ایم ایل اے بیرون ملک سے سفر کر کے واپس آئے تھے ، چند دن گھرمیں قرنطینہ رہے لیکن جب ٹیسٹ کیا گیا تو کورونا مثبت پائے گئے۔
وائی ایس آر کانگریس کے ایم ایل اے کورونا مثبت
ریاست میں یہ پہلا واقعہ ہے جہاں کسی قانون ساز میں کورونا وائرس انفکشن پایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کا ذاتی سیکیورٹی افسر بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
حال ہی میں، ایم ایل اے امریکہ کے سفر سے واپس آئے اور کچھ دن گھریلوں قرنطینہ میں رہے۔ ٹیسٹ کروانے کے بعد پیر کے روز مثبت پائے گئے۔ ساتھ ہی ان کے گن مین بھی کووڈ 19 مثبت پائے گئے۔