اطلاعات کے مطابق راجیہ سبھا انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس کے 4 امیدوار نائب وزیراعلیٰ پی سبھاش چندر بوس، وزیر موپی دیوی وینکٹ رامنا، صنعتکار پریمل ناتھوانی اور ریٹیلر ایودھیا رامی ریڈی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ وائی ایس آر کے ہر امیدوار کو 38 ووٹ حاصل ہوئے۔
راجیہ سبھا انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس کی شاندار کامیابی - YSR Congress Wins All Four Rajya Sabha Seats
راجیہ سبھا انتخابات میں حکمراں وائی ایس آر کانگریس نے شاندار کامیابی درج کی ہے اور سبھی چار نشستوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
راجیہ سبھا انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس کی شاندار کامیابی
اپوزیشن کی تلگودیشم پارٹی نے مناسب تعداد نہ ہونے کے باوجود انتخابات میں مقابلہ کیا تھا جسے بری طرح شکست سے دوچار ہونا پڑا، اس کے نامزد امیدوار ورلا رامیا کو صرف 17 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ پارٹی کی کل عددی طاقت 23 ہے۔